امریکی ایتھلیٹ کو جیت کی خوشی منانا مہنگا پڑ گیا

امریکی ایتھلیٹ کی جیت کی خوشی اس وقت غم میں بدل گئی جب فنش لائن کے قریب ایک اور ایتھلیٹ ان سے آگے نکل گیا۔

اوریگن: (ویب ڈیسک) امریکی ریاست اوریگن کے ایتھلیٹ ٹنگائے پیپوائٹ کو جیتنے سے پہلے ہی خوشیاں منانا اس وقت مہنگا پڑ گیا جب فنش لائن کے قریب ایک اور ایتھلیٹ ان سے آگے نکل گیا۔ اس ویک اینڈ پر مردوں کی ایک ریس میں ٹنگائے فنش لائن کے قریب کیمروں کے سامنے مسکراتے ہوئے میدان میں موجود لوگوں کو تالیاں بجانے کو کہنے لگے۔ ٹنگائے فنش لائن کے قریب یہ سب کچھ کرتے ہوئے سست پڑے تو پیچھے سے آنے والے ایک اور ایتھلیٹ واشنگٹن یونیورسٹی کے میرون سیمون نے پھرتی دکھائی اور ریس جیت لی۔ اس پر ٹنگائے پہلے تو حیران ہوئے اور پھر ان پر یہ حقیقت آشکار ہوئی کہ وہ مقابلہ ہار گئے ہیں۔ اس ریس کے بعد ٹنگائے آئندہ مقابلوں میں ریس مکمل کرنے سے پہلے ایسی حرکت کرتے کئی بار سوچیں گے۔ –

تبصرے بند ہیں.