لیجنڈ برائن لارا سے ملاقات کو اعزاز سمجھتا ہوں: وہاب ریاض

ورلڈ کپ کوارٹرز فائنل میں آسٹریلوی بیٹسمین شین واٹسن کو تگنی کا ناچ نچانے والے قومی بائولر وہاب ریاض نے لیجنڈ برائن لارا کی میزبانی کو بڑا اعزاز قرار دے دیا۔

لاہور: ) سٹار فاسٹ بائولر وہاب ریاض آسٹریلوی بلے باز شین واٹسن کو اپنی تیکھی بائولنگ پر نچا کر پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ہیرو بن گئے ہیں۔ ماضی کے سٹار بلے باز برائن لارا نے مل کر وہاب ریاض کو آئی سی سی کی طرف سے ہونے والے جرمانے کی رقم کو انعام کے طور ادا کرنے کی پیشکش کی تھی۔ اس پر قومی فاسٹ بائولر نے ٹوئٹ کیا ہے کہ وہ لیجنڈ برائن لارا سے ملنے کو اعزاز سمجھتے ہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اگر انھیں برائن لارار جیسے ریکارڈ ہولڈر بلے باز کی میزبانی نصیب ہو تو یہ ان کیلئے کسی خوش قسمتی سے کم نہیں ہوگی۔ –

تبصرے بند ہیں.