لیجنڈ اداکار ششی کپور کےلیے’’ لائف ٹائم اچیومنٹ‘‘ ایوارڈ کا اعلان

ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار ششی کپور کو جاگران فلم فیسٹیول میں ’’ لائف ٹائم اچیومنٹ‘‘ ایوراڈ سے نوازا جائے گا۔

بالی ووڈ نگری پر کئی دہائیوں تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار ششی کپور کی خدمات کے اعتراف میں انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا ہے اور ممبئی میں 4 اکتوبر تک جاری رہنے والے “جاگران” فلم فیسٹیول میں انہیں ایوارڈ سے نوازا جائے گا جب کہ رواں سال انہیں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

77 سالہ اداکاراپنے کیرئیر میں بالی ووڈ کو ’’دیوار‘‘،’’نمک حلال‘‘،’’سہاگ‘‘ سمیت  کئی سپر ہٹ فلمیں دے چکے ہیں اور فلم ’’ دیوار‘‘ میں ان کا ڈائیلاگ ’’میرے پاس ماں ہے‘‘ کو کافی شہرت حاصل ہوئی۔

تبصرے بند ہیں.