لکشمی میتل نے برطانیہ میں ایک پہاڑی سلسلہ خرید لیا

بلین کاتھرا نامی اس 2850 فٹ بلند پہاڑی سلسلے کو فروخت کے لئے لینز ڈیل کے نواب نے گزشتہ مئی میں رکھا تھا اور اس کی سرکاری قیمت 17 لاکھ 50ہزار پاونڈ رکھی تھی۔

لندن (ویب ڈیسک) اآرسلر میتل کے چیئرمین بھارتی بزنس مین لکشمی میتل کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس نے اس پہاڑی سلسلے کو خرید لیا ہے اور مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اب اس کو ممکنہ طور پر امرا ءکے لئے ایک کھیل کا میدان بنایا جا ئے گا۔ 2676 ایکڑ کے اس پلاٹ کو نواب ہیو لوتھیر نے اپنے باپ سے ورثے میں ملنے والا 90 لاکھ ٹیکس ادا کرنے کی غرض سے بیچنے کا فیصلہ کیا۔ اس کا باپ آٹھ برس قبل انتقال کر گیا تھا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق نواب کے دوستوں نے اس رقبے کو نیلامی کے لئے پیش کیا اور ضلعی کونسل سے اس کوکمیونٹی کا اثاثہ قرار دینے کی درخواست کی۔ تا ہم بعد ازاں فروخت کرنے والے ایجنٹ نے بتایا کہ نواب کے ساتھ ایک نا معلوم پارٹی کی ڈیل ہو گئی ہے۔اب پتہ چلا ہے کہ یہ پارٹی لکشمی میتل ہے۔ یہ عقدہ کھلنے کے ساتھ ہی وہاں ایک نئی بحث شروع ہو گی ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.