کراچی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 666 پوائنٹس کم

عید کی تعطیلات کے بعد پہلے روز کھلنے والی کراچی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی رہی . دسمبر دو ہزار سات کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک روز میں سب سے بڑی کمی ہوئی۔

کراچی: () چھ روز کے وقفے کے بعد کھلنے والی کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آغاز سے ہی مندی چھائی رہی۔ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس چھ سو چھیاسٹھ پوائنٹس کی کمی سے انتیس ہزار چھ سو سینتالیس پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر تیئس کروڑ پچانوے لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔ –

تبصرے بند ہیں.