ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم گرم اور حبس زدہ رہے گ

لاہور()ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم گرم اور حبس زدہ رہے گا ، لاہور، اسلام آباد ، گوجرانوالہ اور مالاکنڈ کے بعض علاقوں میں بوندا باندی ہو سکتی ہے جبکہ سندھ میں میر پور خاص ، تھر اور نگر پارکر سمیت اطراف کے علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں زیادہ تر موسم گرم رہے گا ۔ درجہ حرارت میں بدستور اضافہ اور حبس کی کیفیت بھی موجود رہے گی ۔ ملتان شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جہاں درجہ حرارت چالیس سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس سے چھتیس گھنٹے کے دوران گرمی کی شدت برقرار رہے گی تاہم لاہور ، اسلام آباد ، گوجرانوالہ اور مالاکنڈ کے بعض علاقوں میں بوندا باندی اور سندھ میں حیدرآباد ، میر پور خاص ، تھر اور نگر پارکر سمیت اطراف کے علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے ۔ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں کہیں کہیں بوندا باندی ہو سکتی ہے جبکہ بالائی سندھ کے علاقوں سکھر ، لاڑکانہ اور دادو میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ –

تبصرے بند ہیں.