لڑنا نہیں چاہتے، دفاع کا حق استعمال کرینگے، الطاف حسین
کراچی: ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ وہ لڑنا نہیں چاہتے۔ دفاع کا حق ضرور استعمال کریں گے۔ کراچی میں این اے دو سو پچاس میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں۔ کراچی میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے ایم کیو ایم کے دھرنے کے شرکاء سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ ہم تصادم نہیں چاہتے،انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا مینڈیٹ چھیننے والوں کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے۔ لڑنا نہیں چاہتے لیکن آئین اور قانون کے مطابق دفاع کا حق ضرور استعمال کریں گے۔ الطاف حسین نے کہا کہ انہوں نے امیر اور غریب کے فرق کو مٹانے کی کوشش کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیوں کا مقروض ہوں۔ کارکنان نے مجھے خرید لیا ہے۔ دھرنے میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جنہوں نے مجھے کھبی نہیں دیکھا۔ الطاف حسین نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ این اے دو سو پچاس پر تینتالیس پولنگ اسٹیشنز کے بجائے پورے حلقے اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی ایس ایک سو بارہ اور پی ایس ایک سو تیرہ پر بھی دوبارہ انتخابات کرائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جعلسازی کے ذریعے کسی کو کامیاب کرانے کی کوشش کی گئی تو یہ جمہوری اصولوں کے سراسر منافی ہوگا۔
تبصرے بند ہیں.