سندھ میں کراچی اور حیدرآباد سمیت 16 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور نتائج تاخیر کا شکار، جبکہ ایم کیو ایم پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا بائیکاٹ کیا ہے۔پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا جبکہ کراچی کی 246 میں سے 102 یونین کونسلز کے غیر سرکاری نتائج میں پیپلز پارٹی کی 48، جماعت اسلامی 35، تحریک انصاف 18 نشستیں جبکہ ایک پر آزاد امیدوار نے میدان مار لیا۔دوسری جانب حیدر آباد ڈویژن میں بھی پیپلز پارٹی کا راج ہے، مجموعی طور پر 787 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی، 63 امیدوار کامیاب، پی ٹی آئی نے 59، جماعت اسلامی نے 13 نشستوں پر میدان مار لیا، جی ڈی اے کے 11 اور جے یو آئی ف کے 6 امیدوار جیت گئے۔ادھر بھان سعید آباد اور میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ میں بھی تمام جیالے امیدوار کامیاب، میونسپل کمیٹی بدین کی 14 میں سے 12 نشستوں پر پیپلزپارٹی نے فتح سمیٹی ہے۔نتائج کا اعلان ہونے کے بعد جیتنے والے امیدواروں اور ان کے حامیوں نے جشن منایا، مٹھائیاں تقسیم کیں ، ہوائی فائرنگ بھی کی۔
تبصرے بند ہیں.