Latest National, International, Sports & Business News

لاہور ہائیکورٹ کا عمران خان کو ایس پی سکیورٹی سے رجوع کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو فول پروف سکیورٹی کیلئے ایس پی سکیورٹی سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی فول پروف سکیورٹی اور ویڈیو لنک پیشی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس عابد عزیز شیخ نے درخواست پر سماعت کی۔سرکاری وکیل نے کہا کہ عمران خان کو سابق وزیراعظم کی حیثیت سے پولیس سکیورٹی مل چکی ہے، عدالت نے کہا کہ اگر سکیورٹی واپس لی جاتی ہے تو دوبارہ آجائیں۔عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کو فول پروف سکیورٹی کیلئے ایس پی سکیورٹی سے رجوع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی کیلئے مناسب ہے آپ پولیس سے رجوع کریں۔لاہور ہائیکورٹ نے ویڈیو لنک پر پیشی کیلئے متعلقہ عدالت میں درخواست دینے کی ہدایت کر دی۔

تبصرے بند ہیں.