ہاکی کے لائحہ عمل کی تیاری ،پی ایچ ایف کا اجلاس آج ہوگا

لاہور: قومی کھیل ہاکی کے مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرنے کے لئے پی ایچ ایف کا اہم اجلاس آج ہو گا، جس میں قومی ٹیم کے مینجر کم ہیڈ کوچ اختر رسول کی جگہ عبدالحنیف خان اور طاہر زمان کو ذمہ داریاں سونپے جانے سمیت کئی اہم فیصلے متوقع ہیں۔نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر قاسم ضیاء کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سیکرٹری آصف باجوہ،اولمپئینز اختر رسول،عبدالحنیف خان اور کنسلٹنٹ فیڈریشن طاہر زمان شریک ہونگے۔ اجلاس ہونے والے اجلاس میں قومی کھیل کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ ٹیم مینجر و ہیڈ کوچ اختر رسول سیاسی مصروفیات کی بنا پر اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو جائیں گے اور انکی جگہ یہ ذمہ داری کوچ عبدالحنیف خان اور طاہر زمان کو سونپے جانے کا امکان ہے۔ اجلاس میں ہاکی کی بہتری کے لئے کئی اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔

تبصرے بند ہیں.