لاہور: پونچھ روڈ پر ڈکیت دن دیہاڑے گاڑی کا شیشہ توڑ کر 30لاکھ کی رقم لے اڑے۔پولیس کے مطابق تھانہ سمن آباد کی حدود میں واقع نجی بینک کے باہر کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑ کر ڈاکو 30 لاکھ کی نقدی لے کر فرار ہوگئے۔شہری گلبرگ کے بینک سے رقم نکلوا کر سمن آباد بینک کی برانچ میں جمع کروانے آیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کی تمام پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے، سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کیمروں سے مدد لی جا رہی ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.