لاہور چیمبر آف کامرس میں ویڈیو کانفرنس کی سہولت کا آغاز

افتتاحی تقریب میں صدر لاہور چیمبر سمیت متعدد افراد کی شرکت ،پچیس مقامات سے کانفرنس ہوسکے گی 

لاہور () لاہور چیمبر آف کامرس میں ویڈ یو کانفرنس کی سہولت کا آغاز کر دیا گیا ، پچیس مقامات سے ویڈیو کانفرنس ہوسکے گی ۔ ویڈیو کانفرنس کی افتتاحی تقریب لاہور چیمبر آف کامرس میں ہوئی جس میں صدر لاہورچیمبر سہیل لاشاری اور دیگر عہدیدار شریک ہوئے ۔ اس موقع پر ویڈیو کانفرنس کی سہولت عملی طورپر دیکھی گئی ۔ یہ منصوبہ پندرہ لاکھ روپے کی مالیت سے مکمل کیا گیا ہے اور اس کے تحت پچیس افراد یا پچیس مقامات سے ویڈیو کانفرنس ہو سکے گی ، جبکہ جن مقامات پر کیمرے نہیں بھی ہوں گے اینڈرائیڈ فون کے ذریعے بھی ویڈیو کانفرنس ہوسکے گی جس کے لئے موبائل میں مطلوبہ ڈیوائس ڈاون لوڈ کر کے ویڈیو کانفرنس کا میٹنگ کوڈ دینا ہوگا ۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ اس سہولت سے کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آئے گی ۔ –

تبصرے بند ہیں.