ایران میں میچ دیکھنے پر گرفتار گھونچہ کی رہائی کی پھر ا

ایران میں زیرِ حراست ایرانی نژاد برطانوی خاتون کے اہلخانہ نے اس کی رہائی کی پھر اپیل کی ہے۔ 25 سالہ گھونچہ گھومی کو رواں سال اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ مردوں کا والی بال میچ دیکھنے سٹیڈیم گئی تھی۔ 

لندن (نیٹ نیوز) برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق گھونچہ کے خاندان کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اسے کس الزام کے تحت حراست میں رکھا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گھونچہ کو ایرانی دارالحکومت تہران کی جیل میں رکھا گیا ہے۔ برطانوی دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ اس برطانوی شہری کی حراست سے متعلق معلومات سے آگاہ ہیں اور اس کیس پر کام کیا جا رہا ہے۔ سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لئے جانے پر گھونچہ کو گرفتار کرنے کے بعد رہا کر دیا گیا تھا ، لیکن جب وہ دوبارہ اپنا سامان لینے گئی تو پھر حراست میں لے لیا گیا۔ اس کے والدین کو گرفتاری کے تقریباً 50 دن بعد اپنی بیٹی سے ملنے کی اجازت دی گئی۔ –

تبصرے بند ہیں.