لاہور میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا

لاہور میں بجلی بحران بدستور جاری، کئی کئی گھنٹے بجلی کی بندش معمول بن گئی۔ 

رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی بجلی کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے جس میں کمی ہوتی نظر نہیں آ رہی۔ لاہور: () لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کو اس وقت چار ہزار 700 میگاواٹ بجلی کی ضرورت ہے لیکن اس کو صرف دو ہزار 600 میگاواٹ بجلی مل رہی ہے جبکہ سسٹم پر دباؤ ہونے سے بجلی کا ترسیلی نظام بھی جواب دے رہا ہے۔ بند روڈ گرڈ سٹیشن میں گزشتہ روز پیدا ہونے والی خرابی کو تاحال درست نہیں کیا جا سکا ہے جس کے باعث اس گرڈ سٹیشن کا لوڈ دوسرے گرڈ سٹیشنز پر منتقل کیا گیا ہے جس سے شہر بھر میں بجلی کی وقفے وقفے سے ٹرپنگ بڑھ گئی ہے اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی مشکل ہو چکی ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.