لاہور :مخالفین کی فائرنگ سے وکیل ہلاک

لاہور : لاہور میں مقدمے کی پیروی کرنے پر مخالفین نے فائرنگ کرکے وکیل کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق ڈیفنس کے رہائشی پچیس سالہ زین غفار ایڈوکیٹ اپنی گاڑی پر گھر سے نکلے تو کچھ ہی فاصلے پر گھات لگائے مسلح ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔ لواحقین کے مطابق مقتول کا حمزہ نامی شخص سے زمین کا تنازعہ چل رہا تھا اسی تنازعہ پر ایک سال قبل حمزہ اور اس کے ساتھیوں نے زین غفار کے چچا کو بھی قتل کیا جس کے مقدمے کی پیروی مقتول زین غفار کر رہے تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

تبصرے بند ہیں.