لاہور: مبینہ انتخابی دھاندلیوں کے خلاف لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کا دھرنا پانچویں روز بھی جاری ہے۔ غازی روڈ ڈیفنس کے لالک چوک پر سول سوسائٹی اور تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پانچویں روز بھی دھرنا جاری ہے بیشتر کارکنوں کا کہنا ہے کہ مغربی میڈیا ہماری جدوجہد کے خلاف منفی پراپیگینڈا کر رہا ہے۔ تحریک انصاف کے دھرنے میں کارکنوں کی تعداد گزشتہ چا دنوں کے مقابلے انتہائی کم دکھائی دے رہی ہے تاہم کارکنوں کا کہنا تھا کہ دن گزرنے کے ساتھ ساتھ لوگ دھرنے میں شامل ہوتے جائیں گے جبکہ دھرنے کے شرکا کی سکیورٹی کے لیے لالک چوک کو چاروں اطراف سے خاردار تاریں لگا کر بند کر رکھا ہے جس کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو رہی ہے
تبصرے بند ہیں.