لاہور بار میں ہنگامہ: سربجیت کے وکیل کواجلاس سے باہر نکال دیا
لاہور: لاہور کی ٹیکس بار میں ہنگامہ ہوگیا، وکلا نے بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ کے وکیل اویس شیخ ایڈووکیٹ کو بھارت کی وکالت اورسربجیت سنگھ کوبے گناہ قرار دینے پر زبردستی باہرنکال دیا۔ مذمتی اجلاس سے خطاب میں اویس شیخ ایڈووکیٹ نے اپنے مبینہ اغوا و تشدد کا مختصر احوال بتایااور پھرساتھ ہی سربجیت سنگھ کو مکمل بے گناہ قرار دیتے ہوئے بھارت کے ساتھ تعلقات نارمل کرنے اور دوستی و تجارت کی باتیں شروع کر دیں۔اویس شیخ کی ان باتوں پر وکلا نے کہا کہ یہاں آپ سربجیت سنگھ کو بے گناہ قرار دے کر بھارت کے ساتھ دوستی کا لیکچر کیوں دے رہے ہیں؟جبکہ اس وقت ہمارا یہ موضوع ہی نہیں۔وکلا نے اویس شیخ سے کہا کہ اگر بھارت آپ کو اس قدر پسند ہے تو آپ وہاں تشریف لے جائیں، ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔اس کے ساتھ ہی تمام وکلا نے متفقہ طور پر مائیک بند کر کے اویس شیخ ایڈوکیٹ کو ڈائس چھوڑنے اور ہال سے نکل جانے کو کہا۔ اویس شیخ کوئی چارہ نہ پا کر فوری طور پرہال سے باہر آگئے۔
تبصرے بند ہیں.