Latest National, International, Sports & Business News

لاہورمیں جشن آزادی کی تیاریاں شروع

ماہ اگست شروع ہی لاہور کی مارکیٹیں اوربازار قومی پرچموں ،جھنڈیوں اوربیجوں سے سج جاتی ہیں ،رمضان اور مہنگائی کے باوجود لوگ جوش وخروش سے یوم آزادی منانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ پاکستان قائم ہوئے 66سال بیت گئے ہیں لیکن پاکستانی قوم میں ہرسال یوم آزادی پہلے سے زیادہ جوش اورولولے سے مناتی ہے ، رمضان المبارک اور عید الفطر کے بعد جشن آزادی قوم کا منتظر ہے۔ اس عید کا نظارہ دکانوں اور مارکیٹوں میں سجے اورلہراتے پرچموں سے کیا جاسکتا ہے ،کوئی سبز اور سفید رنگ کی عینک خرید رہا ہے تو کوئی بیجز پسند کررہا ہے۔بازاروں میں جشن آزادی کی اشیاء خریدنے والوں کا رش ہے ،انگوٹھی،چین،بریسلٹ،بیجیز،ماتھے کی پٹی،ٹوپی، غرض کوئی ایسی شے نہیں جس پر سبز ہلالی پرچم نہ بنا ہو!دکانداروں کا کہنا ہے کہ جشن آزادی عید سے کم نہیں۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ اللہ پاکستان کو تاقیامت قائم رکھے ، یہ ہماری جان ، آن ، شان اور پہچان ہے۔

تبصرے بند ہیں.