لاہور:الیکشن میں دھاندلی،پی ٹی آئی کا ساتویں روز بھی احتجاج
لاہور: انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کے خلاف لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کا دھرنا ساتویں روز بھی جاری ہے۔غازی روڈ ڈیفنس پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کے خلاف سات روز سے ڈیرے ڈالے بیٹھے ہیں،گزشتہ دنوں کے مقابلے آج دھرنے میں شامل شرکاء کی تعداد انتہائی کم ہے۔کارکنان کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔ دھرنے کے باعث لالک چوک پر گزشتہ سات روز سے ٹریفک کی آمدورفت معطل ہونے سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔دھرنے میں شامل خواتین کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کی کال پر لبیک کہیں گے۔
تبصرے بند ہیں.