لاھور: گھريلو تنازع پرچھوٹے بھائي کی فائرنگ سے بڑا بھائی جاں بحق

لاھورکے علاقہ نشتر کالوني ميں گھريلو تنازع پر چھوٹے بھائي کي مبينہ فائرنگ سے بڑا بھائي جاں بحق ہو گيا۔ پوليس نے ملزم کو حراست ميں لے کر مقدمہ درج کر ليا ہے۔ پوليس کے مطابق کماہاں گاؤں کے رہائشي محنت کش رياض نے گھريلو تنازع پر فائرنگ کر کے اپنے بڑے بھائي امين کو قتل کر ديا ۔۔۔ واقعہ کي اطلاع ملنے پر پوليس موقع پر پہنچ گئي اور ملزم کو آلئہ قتل سميت حراست ميں لے کر تفتيش شروع کر دي۔ دوسري جانب ملزم نے اپنے اوپر لگنے والے الزام کي ترديد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گولي اتفاقیہ طور پر اس وقت چلي جب وہ اپني بندوق صاف کر رہا تھا. مقتول امين پانچ بچوں کا باپ اور گدھا گاڑي چلا کر بچوں کا پيٹ پالتا تھا ۔۔۔ پوليس نے لاش قبضے ميں لے کر تحقيقات شروع کر دي ہيں۔

تبصرے بند ہیں.