لاپرواہی کی انتہا: محکمہ داخلہ سندھ کی 7 گاڑیاں غائب، حکام بے خبر

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ کی 7 گاڑیاں غائب ہو گئیں جب کہ حکام اس حوالے سے بالکل بے خبر رہے۔ یہ گاڑیاں محکمہ داخلہ کی ملکیت تھیں اور مختلف ادوار میں محکمہ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث لاپتہ ہوئیں، یہ گاڑیاں محکمہ داخلہ کی ایڈیشنل سیکریٹری لبنیٰ صلاح الدین کے دور میں لاپتہ ہوئیں جب کہ محکمہ داخلہ کے پاس ان گاڑیوں کی رجسٹریشن دستاویزات بھی موجود نہیں ہیں۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ محمد وسیم نے معاملے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دی ہے جو 15 دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی، کمیٹی ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ عمران عطا سومرو کی سربراہی میں معاملے کی تحقیقات کرے گی اور گاڑیوں کے غائب ہونے کے اسباب اور اس میں کون لوگ ملوث ہیں کے حوالے سے بھی نشاندہی کر کے رپورٹ پیش کرے گی۔

تبصرے بند ہیں.