اسلام آباد: اسلام آباد کی سیشن عدالت نے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 18 جولائی تک توسیع کردی۔عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جج کامران بشارت مفتی نےعمران خان کی جان کو خطرے کے پیش نظر حاضری سے استثنیٰ کے لیے دی گئی درخواست منظورکرلی۔سیشن عدالت نے شاہ فرمان اور شہرام ترکئی کی عبوری ضمانت بھی 5 ،5 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔
تبصرے بند ہیں.