لائن آف کنٹرول پر پاک بھارت تجارت بحال

کراچی: پاکستان اور بھارت نے ایک ماہ سے زائد عرصے کے بعد لائن آف کنٹرول پر تجارت دوبارہ شروع کردی ہے۔ پاکستان اور بھارتی حکام نے جمعرات کو تجارت بحالی سے متعلق مذاکرات کیے جن میں مختلف معاملات زیر غور آئے۔ بالآخر پاک بھارت حکام لائن آف کنٹرول پر مظفرآباد اور سری نگر کے درمیان تجارت کو ایک ماہ سے زائد عرصے کے بعد بحال کرنے پرراضی ہو گئے۔ بھارتی حکام نے الزام لگایا تھا کہ آزاد کشمیر سے آنے والی ٹرک میں منشیات اسمگل کی جارہی تھی، جس کے بعد لائن آف کنٹرول پر تجارت 17 جنوری کو بند کردی گئی تھی اور تاجروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

 

تبصرے بند ہیں.