سیلز ٹیکس بڑھانے سے ٹریکٹروں کی پیداوار ایک تہائی رہ گئی

اسلام آباد:سیلز ٹیکس کی شرح بڑھانے سے ٹریکٹروں کی پیداوار ایک تہائی رہ گئی۔ فروخت میں نوے فیصد کی کمی ہوئی  وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں صرف سولہ سو ایک ٹریکٹر تیار کئے گئے جبکہ جنوری میں چار ہزار چھ سو ستانوے ٹریکٹر بنائے گئے تھے۔ رواں سال کے پہلے ماہ میں صرف پانچ سو چار ٹریکٹر فروخت ہو پائے جبکہ دسمبر میں پانچ ہزار سات سو ستر یونٹس خریدے گئے تھے۔ یکم جنوری سے ٹریکٹر کی تیاری پر سیلز ٹیکس کی شرح دس سے بڑھا کر سترہ فیصد کر دی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.