Latest National, International, Sports & Business News

قومی ٹی ٹوئنٹی کا میلہ آج سے فیصل آباد میں سجے

فیصل آباد میں آج سے قومی ٹی ٹوئنٹی کا میلہ سج رہا ہے۔ مصباح الحق، شعیب ملک، سعید اجمل، محمد حفیظ، عمر گل سمیت تمام اسٹار کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

فیصل آباد: ) آٹھ روزہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ آج سے فیصل آباد میں شروع ہو رہا ہے۔ جس میں ملک کی ٹاپ آٹھ ٹیمیں اِن ایکشن ہوں گی۔ قومی کھلاڑی اپنے اپنے ریجن کی ٹیموں کی نمائندگی کریں گے۔ لاہور لائنز کی قیادت کامران اکمل، فیصل آباد وولفز مصباح الحق، شاہد آفریدی کی عدم شرکت پر سرفراز احمد کراچی ڈولفنز کی قیادت کریں گے۔ پشاور پینتھرز کی کپتانی رفعت اللہ مہمند، سیالکوٹ اسٹالیئنز کے کپتان شعیب ملک ہوں گے۔ یونس خان، سہیل تنویر اور گلریز صدف بھی بطور کپتان اپنے جوہر دکھائیں گے۔ –

تبصرے بند ہیں.