چینی کمپنی کی دریا دلی، ہزاروں ملازمین کو سیر کیلئے فرانس بھیج د

چین کی ایک نجی کمپنی نے اپنے 6400 ملازمین کو سیر وتفریح کیلئے یورپی ملک فرانس بھیج دیا۔ پریس کے حکام کے فوری طور پر ٹورازم پروفیشنلز، ہوٹلوں، ریسٹورانٹ، دوکانوں اور ڈیزائنر برینڈز سے رابطے

پیرس: (ویب ڈیسک) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یورپی ملک فرانس کی تاریخ میں اس سے بڑا سیاحتی گروہ کبھی نہیں آیا ہے۔ چینی سیاحتی گروہ کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ چینی کمپنی نے اپنے ملازمین کو فرانس میں ٹھراہنے کیلئے 140 ہوٹل بُک کروائے ہیں۔ سیاحوں کو ان کی تعطیلات کے دوران سیر کے لیے 146 بسیں فراہم کی گئی ہیں۔ کمپنی اس دورے پر ایک کروڑ 46 لاکھ ڈالرز خرچ کرے گی۔ دوسری جانب گینیز ورلڈ ریکارڈز کے اہلکاروں نے ساحلِ سمندر پر جمع ہونے والے چینی افراد کا معائنہ کیا۔ اس گروپ نے مخصوص انداز میں کھڑے ہو کر سب سے لمبا جملہ لکھا جوایک نیا ریکارڈ ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.