قومی ٹیم کو میزبان سری لنکا نے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کردیا تھا
کولمبو ( ) سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز میں ہار کے بعد قومی ٹیم کا اگلا امتحان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کل سے شروع ہو گی ۔ ہمبنٹوٹا میں ہونیوالا پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے شروع ہو گا ۔ سیریز کے پہلے میچ میں فاسٹ بولر جنید خان کی شرکت مشکوک ہے جس کی وجہ سے محمد عرفان کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے ۔ دونوں ٹیسٹ میچز میں ناکامی کا زخم لیے پاکستانی سکواڈ محدود اوورز کی سیریز میں سپیشلسٹ پلئیرز کی شمولیت سے بہتر نتیجے کے لیے پر امید ہے ۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ کھلاڑی سابق غلطیوں کو بھلا کر جیت کے جذبے کے ساتھ میدان میں اتریں گے ۔ دوسری جانب میزبان سری لنکا نے بھی فتح کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں ،آئی لینڈرز کے ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کے بعد حوصلے بلند ہیں ۔ –
تبصرے بند ہیں.