Latest National, International, Sports & Business News

میزبان ٹیم نے 325 رنز بنائے ،خراب روشنی پر ڈک ورتھ لوئس قوانین کے تحت پاکستان میچ ہار گیا کولمبو (دنیا نیوز ) سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز کے بعد پاکستانی ٹیم میزبان پریذیڈنٹ الیون کے خلاف پریکٹس میچ میں بھی شکست کھا بیٹھی ،گرین شرٹس کا اگلا امتحان سری لنکا سے ون ڈے سیریز میں ہو گا ۔ کولمبو میں ہونیوالے پریکٹس میچ میں میزبان سائیڈ نے سات وکٹوں پر 325 رنز بنائے ، جواب میں پاکستانی ٹیم نے 46 اعشاریہ دو اوورز میں 290 رنز بنائے تھے کہ خراب روشنی کے باعث میچ روک دیا گیا ۔ میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ اینڈ لوئس سسٹم کے تحت ہوا، جس میں ایس ایل بی پی الیون کو تیرہ رنز سے فتح حاصل ہوئی ،محمد حفیظ آل راؤنڈ پرفارمنس دکھاتے ہوئے 4 وکٹوں کے ساتھ 54 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 23 اگست کو کھیلا جائے گا

قومی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 157 رنز بنائے ،آسٹریلیا نے سکور 6 وکٹوں پر پورا کر لیا

برسبین ( ) آئی سی سی ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم کو افتتاحی میچ میں شکست ہو گئی ۔ میزبان آسٹریلوی ٹیم نے چار وکٹ سے فتح سمیٹی ۔ برسبین میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ قومی خواتین مقررہ پچاس اوورز میں 157 رنز پر آئوٹ ہوئیں ، بسمہ معروف 53 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں ، جبکہ ندا ڈار نے 40 رنز بنائے ، میزبان آسٹریلوی خواتین نے مقررہ ہدف 37 ویں اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔ جیس کیمرون 56 اور نکول بولٹن 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں ۔ پاکستان کی جانب سے ثناء میر نے تین ،قانیطہ جلیل ، سعدیہ یوسف اور بسمہ معروف نے ایک ایک شکار کیا ۔ –

تبصرے بند ہیں.