Latest National, International, Sports & Business News

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالر سے کم ہو گئے

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر چودہ ارب ڈالر سے کم ہو گئے۔ مرکزی بنک کے زرمبادلہ ذخائر بھی نو ارب ڈالر سے نیچے آ گئے۔

کراچی:) اسٹیٹ بنک کے اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں تینتیس کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تیرہ ارب بانوے کروڑ ڈالر پر آ گئے۔ اسٹیٹ بنک کے زرمبادلہ ذخائر اٹھائیس کروڑ کمی سے آٹھ ارب نوے کروڑ ڈالر ہو گئے۔ کمرشل بنکوں کے زرمبادلہ ذخائر ایک کروڑ کمی سے پانچ ارب دو کروڑ پر آ گئے۔

تبصرے بند ہیں.