ایکنک نے وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کی منظوری دے دی

ایکنک نے اکیس ارب 33 کروڑ روپے مالیت کی وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کی منظوریدے دی۔ چار سال کے دوران طلباء میں چار لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے۔

اسلام آباد:ایکنک کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا ۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیئے کے مطابق ایکنک نے اکیس ارب 33 کروڑ روپے مالیت کی وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کی منظوری دے دی چار سال کے دوران طلباء میں چار لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے یہ تمام لیپ ٹاپ مقامی طور پراسمبل کئے جائیں گے ۔ اجلاس میں سال 2010 کے سیلاب میں ملک بھر میں تباہ ہونے والی سڑکوں کی تعمیر کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ ابتدائی مرحلے میں 343 کلومیٹر سڑکیں تعمیر اور مرمت کی جائیں گی جبکہ باقی 309 کلومیٹر سڑکیں آئندہ اڑھائی سال میں تعمیر کی جائیں گی۔ سندھ کے بیراجوں کی بہتری کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی جس پر 21 ارب 24 کروڑ روپے لاگت آئے گی ۔ منصوبے کے لئے آئی بی آر ڈی سے بھی فنڈز حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔ ایکنک نے فیصل آباد شہر میں پانی کے وسائل میں توسیع کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی۔

تبصرے بند ہیں.