قومی بچت اسکیموں کی سرمایہ کاری میں 100 فیصد سے زائد اضافہ

اسلام آباد………قومی بچت اسکیموں کی سرمایہ کاری میں 100 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جولائی سے جنوری کے دوران عوام نے نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹس میں 230ارب روپے کی انویسٹمنٹ کی ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال پہلے سات ماہ کے دوران قومی بچت کی اسکیموں میں 230 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی جبکہ گزشتہ مالی سال اس عرصے میں کی گئی سرمایہ کاری محض 97 ارب روپے تک محدود تھی ۔رواں مالی سال نیشنل سیونگ اسکیم میں سرمایہ کاری کا 284ارب روپے کا مقررہ ہدف حاصل ہوجانے کی توقع ہے ۔ ماہرین کے مطابق دیگر اسکیموں میں شرح منافع کم ہونے کے باعث عوام کیلئے نیشنل سیونگ اسکیم میں سرمایہ کاری زیادہ پر کشش ہوگئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.