حکومت پنجاب کاگھی سستا کرنیکا اعلان ،بیوپاریوں کا صاف جواب

لاہور ……حکومت پنجاب نےبڑے اعتماد کیساتھ گھی کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا تھا مگر گھی مالکان کو پسند نہ آیا اور اسی روز مسترد کر دیا ،صارفین کاکہنا ہے کہ کسی چیز کو مہنگا کرنا ہو تو راتوں رات کردیتے ہیں لیکن سستا کرے تو سو بہانےسو رکاوٹیں سامنے آ جاتی ہیں ۔حکومت پنجاب نے 2 روز قبل گھی کی قیمتوں میں 15 روپے فی کلو کمی کا اعلا ن کیا تو وہی ہوا جوہوتا آیا ہے ،بازار میں گھی کی کمی کے بعد قلت کا ماحول بننے لگا ، بازاروں میں گھی بدستور پرانی قیمت 130 اور 165 روپے کلو پرہی دستیاب ہے۔ گھی کے بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ انہیں ملوں سے جس قیمت پر گھی ملتا ہے اسی پر پرچون کو مہیا کر دیتے ہیں۔پنجاب حکومت نے خبردار کیا ہے کہ گھی ملز مالکان نے نئی قیمتوں پر عمل نہ کیا تو احتساب ہو گا۔ضلعی انتظامیہ نے بھی گھی منڈیوں کے بجائے عام دکانوں پر چھاپے مارنا شروع کردئیے ہیں۔گھی کی قیمتوں میں کمی کےحوالے سے گھی ملز مالکان کا موقف ہے کہ قیمت پہلے ہی کم کر چکے ہیں مزید کمی کے بارے میں مشاورت نہیں کی گئی ضرورت پڑی تو عوامی مفاد میں خود فیصلہ کرینگے۔

تبصرے بند ہیں.