رواں مالی سال ملک سے چینی کی برآمد میں کمی

واں مالی سال کے دوران ملک سے چینی کی برآمد میں کمی ریکارٖڈ کی گئی۔ گزشتہ مالی سال کے اِسی عرصے کے مقابلے میں اکیس فیصد سے زائد کمی ہوئی۔

اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے جنوری تک دو لاکھ باون ہزار ٹن چینی برآمد کی گئی۔ گزشتہ مالی سال کے اِسی عرصے میں ملکی برآمدات تین لاکھ اکیس ہزار ٹن تھی۔ چینی کی برآمد سے ملک کو بارہ کروڑ سے زائد مالیت کا قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوا۔

تبصرے بند ہیں.