سمارٹ فون نوکیا نومیا کا نام مائیکروسافٹ لومیا ہو گیا

ائیکروسافٹ نے نوکیا کے نام سے چھٹکارا حاصل کرنا شروع کر دیا ہے اور اب نوکیا کے سمارٹ فون نوکیا نومیا ، مائیکروسافٹ لومیا کے نام سے فروخت ہوں گے۔

ریڈمنڈ (نیٹ نیوز) یاد رہے کہ اپریل میں مائیکروسافٹ نے نوکیا کے موبائل فون بنانے والے یونٹ کو 7.2 ارب ڈالر میں خرید لیا تھا۔ مائیکرو سافٹ نے نوکیا فرانس کے فیس بک صفحے پر برانڈ کا نام تبدیل کرنے کی تصدیق کی ہے ، جبکہ عالمی سطح پر اس کو بتدریج تبدیل کر دیا جائے گا۔ مائیکروسافٹ کی جانب سے یہ اعلان اس معاہدے کے برعکس کیا گیا ہے جس میں موبائل مصنوعات کو آئندہ دس سال تک نوکیا کے نام سے ہی فروخت کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ مائیکروسافٹ اس وقت بڑی تبدیلیوں سے گزر رہا ہے اور جولائی میں اس کے چیف ایگزیکٹیو نے 18 ہزار نوکریاں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ نوکیا جو ایک زمانے میں موبائل فون بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی تھی ، لیکن گذشتہ چند سالوں سے اسے سام سنگ اور ایپل کی جانب سے شدید مقابلے کے بعد تنزل کا سامنا کرنا پڑا۔ –

تبصرے بند ہیں.