قتل کے بعد قندیل بلوچ کا فیس بک پیج بھی بند کردیا گیا

کراچی: سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے والی ماڈل گرل قندیل بلوچ کے قتل کے بعد فیس بک انتظامیہ نے ان کا پیج بند کردیا۔

بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماڈل قندیل بلوچ نے سوشل میڈیا کے ذریعے ہی شہرت حاصل کی تھی اور اپنے متنازعہ بیانات کے باعث جلد ہی شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی تھیں جب کہ ماڈل گرل کی شہرت میں سب سے بڑا ہاتھ سوشل نیٹ ورکنگ کا تھا جس میں فیس بک اور ٹوئٹرشامل ہیں تاہم قندیل کے قتل  کے بعد فیس انتظامیہ نے ان کا  فیس بک پیج بند کردیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.