قائد الطاف حسین کی اے این پی کے آفس کے قریب دھماکوں کی مذمت

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے لانڈھی کے علاقے داؤد چورنگی پر عوامی نیشنل پارٹی کے آفس کے قریب دو دھماکوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور اس کے نتیجے میں متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے اس واقعہ کو کھلی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہاکہ الیکشن والے دن دہشت گردی کے واقعات ووٹر ز میں خوف وہراس پھیلانے کی سازش ہیں۔ الطاف حسین نے بم دھماکوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اورزخمیوں کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی

تبصرے بند ہیں.