قائد اعظم ٹرافی گولڈ لیگ کاساتواں مرحلہ آج شروع ہوگا

کراچی……قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ گولڈ لیگ 2014اور2015ء کے ساتویں مرحلے کا آغازآج سے ہورہا ہے۔ابتدائی چھ مرحلوں کے اختتام پرگولڈ لیگ میں سوئی ناردرن گیس 42پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ دوسرے نمبر پے نیشنل بینک کی ٹیم ہے اس کا ایک پوائنٹ کم ہے۔ واپڈا تیسرے اور پورٹ قاسم چوتھے نمبر پر ہے۔ پہلا میچ سوئی نادرن گیس پائپ لمیٹڈ اور یونائیٹڈ بینک کی ٹیموں کے درمیان مرغزار کرکٹ گرائونڈ اسلام آباد میں کھیلا جائیگا۔ نیشنل بینک اور واپڈا کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم ، زرعی ترقیاتی بینک اور پورٹ قاسم کی ٹیمیں نیشنل کرکٹ گرائونڈ اسلام آباد، لاہور لائینز اورپشاور پینتھرقذافی اسٹیڈیم لاہور ،اسلام آباد لیپرڈز اور راولپنڈی ریمز ڈائمنڈ کرکٹ گراونڈ اسلام آباد جبکہ کراچی ڈولفنز اور ملتان ٹائیگرز ملتان میں مدمقابل ہونگی۔ سلور لیگ میں گروپ ایک میں پی آئی اے اور گروپ بی میں حبیب بینک پہلے نمبر ہے۔

تبصرے بند ہیں.