زمبابوے کیخلاف بنگلہ دیش ون ڈے اسکواڈ کا اعلان

ڈھاکا…… بنگلہ دیش نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا۔آل راؤنڈر شکیب الحسن کی معطلی کے بعد واپسی ہوئی ہے۔ بنگلہ کی اعلان کردہ ٹیم میں مشرفی مرتضیٰ کپتان کے فرائض انجام دیں گے جبکہ شکیب الحسن نائب کپتان ہوں گے،دیگر کھلاڑیوں میں تمیم اقبال، انعام الحق، مومن الحق، مشفق الرحیم(وکٹ کیپر)، محموداللہ، شبیر رحمان، امرالقیس، الامین حسین، روبیل حسین، عرفات سنی اور جوبیر حسین شامل ہیں۔ بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 21نومبر سے ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.