قائد اعظم سولر پارک ، وزیر اعظم آج منصوبے کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کریں

ہالپور میں قائد اعظم سولر پارک منصوبے کا پہلا یونٹ مکمل کر لیا گیا۔ وزیر اعظم نواز شریف آج منصوبے کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کریں گے۔

لاہور: () ایک ہزار میگاواٹ کا قائد اعظم سولر پارک منصوبہ ڈھائی سال میں مکمل ہو گا۔ پارک کا ایک سو میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والا پہلا یونٹ مکمل کر لیا گیا ہے اور اسے آج قومی گرڈ سے منسلک کیا جائے گا۔ منصوبے کے دوسرے مرحلے کی رواں سال تکمیل سے تین سو میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہو جائے گی۔ منصوبے کا 600 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کا تیسرا مرحلہ 2016 میں مکمل ہو گا۔ چینی کمپنی ٹی بی ای اے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل سے 15 روپے فی یونٹ بجلی پیدا ہو گی۔ منصوبے کے لئے 75 فیصد فنڈز بنک آف پنجاب فراہم کریگا جبکہ 25 فیصد اخراجات پنجاب حکومت ادا کرے گی –

تبصرے بند ہیں.