ریکوڈک کیس میں بڑی کامیابیاں ملی ہیں، منصوبہ سے معاشی خوشحالی آ

ریکوڈک کیس کے لیگل ایڈوائزر ایڈووکیٹ احمر بلال صوفی کا کہنا ہے کہ ریکوڈک کیس میں بڑی کامیابیاں ملی ہیں۔ بین الاقوامی کمپنی کی ہمارے خلاف دو درخواستیں عالمی عدالت انصاف نے مسترد کر دی ہیں۔

کوئٹہ: () بلوچستان اسمبلی کے کانفرنس ہال میں ریکوڈک منصوبے کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سمیت اراکین اسمبلی کو ریکوڈک کیس کے لیگل ایڈوائزر ایڈووکیٹ احمر بلال صوفی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ فرانس کے عالمی عدالت میں زیر سماعت ریکوڈک کیس میں بڑی کامیابیاں ملی ہیں۔ ریکوڈک منصوبہ سے صوبہ سمیت ملک میں معاشی خوشحالی آئے گی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ریکوڈک منصوبے کے متعلق کسی سے کوئی بات نہیں چھپائی جائے گی۔ کیس جیتنے کے بعد مختلف آپشن زیر غور ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.