پورٹ لوئیس / مورشیس: فیفا نے نسلی تعصب کے خلاف سخت سزاؤں کا اعلان کردیا، پہلی مرتبہ یا معمولی خلاف ورزی پر وارننگ یا جرمانہ عائد ہوگا۔ دوسری بار جرم کرنے پر ایونٹ سے بھی باہر ہونا پڑسکتا ہے، فیفا کانگریس میں قرار داد ایک کے مقابلے میں 204 ووٹوں سے منظور کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی گورننگ باڈی فیفا نے فٹبال کو ہر قسم کے تعصب سے پاک کرنے کیلیے سخت ترین سزاؤں کی منظوری دے دی ہے، گذشتہ روز اس سلسلے میں مورشیس میں منعقد ہونے والی فیفا کانگریس میں ایک قرارداد پیش کی گئی جس کے حق میں 204 جبکہ مخالفت میں صرف ایک ووٹ پڑافیفا کے مطابق پہلی بار یا پھر معمولی خلاف ورزی کرنے والے کو وراننگ یا جرمانہ کیا جاسکتا ہے یا پھر ٹیم کو بند دروازوں کے پیچھے کھیلنے کا حکم بھی دیا جاسکتا ہے اگر دوبارہ یہ جرم ہوا یا پھر کسی نے سنگین خلاف ورزی کی تو پوائنٹس کی کٹوتی یا ٹورنامنٹ سے ہی باہر کیے جانے کی سزا دی جائے گی، کوئی بھی شخص چاہے وہ پلیئر، آفیشل، ریفری یا کچھ بھی ہو، اس نے اگر خلاف ورزی کی تو اس پر پانچ میچز کیلیے پابندی عائد کردی جائے گی اس دوران اسے اسٹیڈیم میں داخل ہونے تک کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
تبصرے بند ہیں.