سونے کی فی تولہ قیمت ساڑھے سات سو روپے بڑھ گئی

عالمی منڈی میں اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ساڑھے سات سو روپے بڑھ گئی۔

کراچی: () سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی منڈیوں میں سونے کی نئی قیمت انچاس ہزار دو سو روپے ہو گئی ہے ۔ دس گرام سونے کی قیمت میں چھ سو اکاون روپے اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت بیالیس ہزار ایک سو اکہتر روپے پر پہنچ گئی۔ عالمی منڈی میں سونے کے نرخ اٹھارہ ڈالر اضافے سے تیرہ سو بیالیس ڈالر فی اونس ہو گئے ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.