Latest National, International, Sports & Business News

فیصل قریشی کی کامران اکمل کو بولڈ کرنےکی ویڈیو وائرل

یہ ویڈیو پرانی ہے جو فیصل قریشی کی جانب سے دو روز قبل اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی۔

مذکورہ ویڈیو سلیبریٹی کرکٹ میچ کی ہے جس میں فیصل قریشی سمیت متعدد پاکستانی اداکار تھے جنہوں نے قومی کرکٹرز کے ساتھ میچ کھیلا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس شاندار طریقے سے فیصل نے کامران اکمل کی وکٹ لی، اداکار نے کیپشن میں یہ بھی لکھا ‘ہاں بھئی، کیا خیال ہے؟’

ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.