فیصل آباد میں سسر کی حاملہ بہو سے مبینہ طورپر زیادتی کی کوشش
فیصل آباد: سسر نے اپنی بہو کو مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش میں ناکامی پرتشدد کا نشانہ بناکر شدید زخمی کردیا۔ رایل نیوز کے مطابق منصورآباد کے علاقے دستگیر کالونی میں 50 سالہ بشیراحمد نےاپنی حاملہ بہو کومبینہ طورپرزیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر اس کے بال کاٹ دئیے اس دوران جب اس کی بہو نے شورمچانے کی کوشش تو جنونی شخص نے اس کے بازووں اورٹانگوں پر چھریوں کے وار کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔ عطیہ کے شور مچانے پر محلے دار جب اس کی مدد کو پہنچے تو ملزم انہیں پستول سے دھمکاتے ہوئےفرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو کے عملے نے عطیہ کو انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا ، اس موقع پر محلےداروں کا کہنا تھا کہ بشیراحمد جرائم پیشہ شخص ہے اور اس نے پہلےبھی اپنی بہوکوکئی بارتشدد کا نشانہ بنایا ہے
تبصرے بند ہیں.