فیصل آباد: بجلی کی 8 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا شیڈول صنعتکاروں نے مسترد کر دیا

فیصل آباد میں صنعتوں کو بجلی کی 8 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا شیڈول صنعتکاروں نے مسترد کر دیا ہے اور دھمکی دی ہے اگر لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم نہ کیا گیا تو پھر مزدروں کیساتھ ملکر احتجاج کیا جائے گا۔

فیصل آباد: (فیسکو کی جانب سے صنعتی سیکٹر کو بجلی کی بندش کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ جس سے آٹھ گھنٹے بجلی بند کی جائے گی جبکہ دوسری جانب صنعتکاروں نے آٹھ گھنٹے بجلی کی بندش کا شیڈول مسترد کر دیا ہے۔ چیئرمین پاور لومز انڈسٹری کا کہنا ہے کہ اگر بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 گھنٹے سے کم کر کے چار گھنٹے نہ کیا گیا تو پھر وہ اپنے مزدروں کیساتھ ملکر کر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔ صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ آٹھ گھنٹے صنعتوں کو بجلی کی بندش انڈسٹری کو تباہ کر نے کے مترادف ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.