ایلن ڈونلڈ کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے بعد مجھے سوچ بچار کرنے کا وقت ملا جس کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا کہ اب رخصت ہونے کا وقت آ چکا ہے۔ کیپ ٹائون: (ویب ڈیسک) چار سال تک جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم کے بائولنگ کوچ رہنے والے ایلن ڈونلڈ مستعفی ہو گئے ہیں۔ ایلن ڈونلڈ جون 2011 میں گیری کرسٹن کی انتظامیہ کا حصہ بننے کے بعد اگست 2013ء سے موجودہ ہیڈ کوچ رسل ڈومنگو کی سربراہی میں کام کر رہے تھے۔ کرکٹ جنوبی افریقا کی جانب سے جاری ایک بیان میں 48 سالہ سابق فاسٹ بائولر ایلن ڈونلڈ نے کہا کہ ورلڈ کپ کے بعد مجھے سوچ بچار کرنے کا وقت ملا جس کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا کہ اب رخصت ہونے کا وقت آ چکا ہے۔ میرا ہمیشہ سے ایک بڑا خواب رہا ہے کہ میں کرکٹ کھیلنے کے بعد جنوبی افریقی کرکٹ کیلئے کام کر سکوں اور میں اس حوالے سے موقع ملنے پر انتہائی مشکور ہوں۔ گزشتہ چار سال میری زندگی کے بہترین تھے۔ دوسری جانب پروٹیئز نے تاحال ڈونلڈ کا متبادل طے نہیں کیا لیکن اُمید ہے کہ جولائی میں بنگلا دیش دورے سے قبل نئے بائولنگ کوچ کی خدمات حاصل کر لی جائیں گی۔

نارتھ ساؤنڈ ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلش ٹیم 399 رنز بنا کر ہمت ہار گئی۔ جواب میں دن کے اختتام تک میزبان ویسٹ انڈیز نے 4 وکٹوں پر 155 رنز بنا لئے۔

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ انگلش ٹیم نے کیربین باؤلرز کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 399 رنز اسکور کئے۔ انگلینڈ کی جانب سے آئن بیل 143، جوئے روٹ 83 اور بین اسٹوک 79 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمر روچ نے 4 اور جیرومی ٹیلر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ انگلش ٹیم کے 399 رنز کے جواب میں کیربین ٹیم نے دوسرے دن کے اختتام تک چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 155 رنز بنا لئے۔

تبصرے بند ہیں.