فیصل آباد:لوڈشیڈنگ کیخلاف پاورلومزملازمین کا احتجاج

فیصل آباد: فیصل آباد میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ستائے ہوئے پاور لومز مزدوروں نے احتجاج کرتے ہوئے گرڈاسٹیشن کا گھیراوٴ کیا اور ٹائر جلاکر سڑک بلاک کر دی۔نڑوالا روڈ پر پاور لومز مزدور وں کی ایک بڑی تعداد نے بجلی کی اٹھارہ سے بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی۔اس موقع پر مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی۔صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جگہ جگہ روکاٹیں کھڑی کر دی لیکن مظاہرین تمام روکاٹوں کو عبور کر کے گرڈاسٹیشن کے سامنے پہنچ گئے جہاں مزدوروں نے اپنے گلوں میں سوکھی روٹیاں ڈالا کر بھرپور احتجاج کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی ہفتوں سے بے روزگار ہونے کے باعث ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔دو گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے احتجاج کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔

تبصرے بند ہیں.