فکسنگ الزامات؛ گرین شرٹس کا دامن داغدار کرنے کی سازش

شارجہ /  کراچی: گرین شرٹس کا دامن فکسنگ الزامات سے داغدارکرنے کی سازش شروع ہوگئی، انگلینڈ سے تیسرے ون ڈے میں بیٹسمینوں کا عجیب و غریب کھیل شکوک کی زد میں آگیا،

 

تفصیلات کے مطابق تیسرے ون ڈے میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی پاکستانی بیٹنگ لائن نے جس عجیب و غریب پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، اس سے ایک بار پھر مخالفین کو میچ فکسنگ کے الزامات لگانے کا موقع مل گیا، شکست کے بعد پلیئرز کے کھیل پر شکوک وشبہات ظاہر کیے جانے لگے ہیں، درمیانی اوورز میں جس طرح بیٹسمین آؤٹ ہوئے۔

اس میں حریف سائیڈ کا کوئی کمال دکھائی نہیں دے رہا تھا بلکہ سب نے اپنی غیر ذمہ داری کی وجہ سے ہی وکٹ گنوائی، تین کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے، مقابلہ ختم ہونے کے فوری بعد ہی سوشل میڈیا پر شاٹ سلیکشن، رن آؤٹس اور ناقص فیلڈنگ پر حیرت ظاہر کی جانے لگی، ایسے میں انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے بھی انٹری دینا ضروری سمجھا اور گرین شرٹس پر فکسنگ کا شبہ ظاہر کردیا، انھوں نے اپنی ٹویٹس میں کہاکہ’ میں اس حقیقت سے ہی نفرت کرتا ہوں کہ ہم شکوک و شبہات سے بھرپور کرکٹ دیکھ رہے تھے۔ اس انداز میں نہیں کھیلنا چاہیے‘۔

تبصرے بند ہیں.