منی مارکیٹ میں سرمائے کی قلت ، سٹیٹ بینک نے37 ارب فراہم کر دئی

اوپن مارکیٹ آپریشن کے لئے سرمایہ کاروں نے سینتیس ارب ستر کروڑ روپے کی پیشکشیں فراہم کی تھیں

اسلام آباد ( ) منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی قلت کو دور کرنے کے لئے سٹیٹ بنک نے سینتیس ارب روپے فراہم کر دئیے ۔ سٹیٹ بنک کے مطابق سرمایہ فراہم کرنے کے لئے ایک روزہ اوپن مارکیٹ آپریشن میں ٹی بلز اور پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز کی خریداری کی گئی ، خریدے گئے بلز پر شرح سود آٹھ فیصد طے پائی ۔ اوپن مارکیٹ آپریشن کے لئے سرمایہ کاروں نے سینتیس ارب ستر کروڑ روپے کی پیشکشیں فراہم کی تھیں جو تمام قبول کرلی گئیں ۔ –

تبصرے بند ہیں.