فٹبالر پیلے کی حالت میں بہتری آگئی ، انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں ایڈم

سابق برازیلین فٹبالر کو پیشاب کی تکلیف کے باعث سائو پولو کے البرٹ آئن سٹائن ہسپتال میں زیر علاج رکھا گیا ہے

سائو پولو : برازیل کے لیجنڈ فٹبالر پیلے کی حالت میں بہتری آ گئی ، تاہم انہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں ہی رکھا گیا ہے ۔ سابق برازیلین سٹار فٹبالر پیلے پیشاب میں تکلیف کے باعث ساؤ پاؤلو میں البرٹ آئن سٹائن ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق انہیں سانس لینے میں تو کوئی دشواری نہیں لیکن گردوں کا کام کرنے کے لیے عارضی طور پر مشین لگائی گئی ہے ۔ پیلے نے سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ وہ ٹھیک ہیں ، انہوں نے اپنے تیمارداروں اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا جو ان سے ملنے کے لیے آئے اور ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں کیں ۔ سابق فٹبالر کو گردے کی پتھریاں نکالنے کی سرجری کے بعد ہسپتال سے خارج کر دیا گیا تھا لیکن مقامی میڈیا کے مطابق انہیں گردے کے آپریشن کے بعد دوبارہ انفیکشن ہو گیا تھا ۔

تبصرے بند ہیں.